Monday, 2 July 2018

Foods That Lower Blood Pressure Quickly

بلڈپریشر سے بچا کے لیے 10 بہترین غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے ۔ جب کبھی بھی آپ کے گھرانے کا کوئی عمر رسیدہ شخص آپ سے کہے کہ آپ ان کا بلڈ پریشر بڑھا رہے ہیں تو تین میں سے ایک امکان ہے کہ وہ سچ کہہ رہے ہیں اور یہ صرف ڈرامہ نہیں ہے۔ کیونکہ تحقیق کے مطابق تمام بالغ افراد میں سے 20 فیصد ہائی بلڈپریشر کے مریض ہوتے ہیں اور روز بروز اس شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کے دور میں 65 سال سے کم عمر میں ہونے والی اموات کا چالیس فیصد ہائی بلڈپریشر کے تباہ کن اثرات کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح  دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک  فرد ہائی بلڈپریشر کا مریض ہے لیکن ان میں سے ایک تہائی افراد کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ بلڈ پریشر کے مریض ہیں ۔۔۔
اس مرض کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔

ہیلتھ ایم ایزی کی اس ویڈیو میں ایسی ہی چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اور ویڈیو کے آخر میں بلڈ پریشر کے لیے نہایت ہی موثر اور آزمودہ نسخہ  بھی شئیر کروں گا جس سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ اور بھی کئی بیماریوں سے نجات مل جائے گی ۔۔۔

لہسن

لہسن شریانوں کی سختی کا علاج کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔۔

دہی

دہی کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے جس کی کمی ہائی بلڈپریشر کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔ دہی میں نمکیات کی مقدار بھی کم ہوتی ہے اور دن بھر میں تین بار چھ اونس دہی کا استعمال فشار خون کی شرح کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کا مزہ بھی ہر ایک کے دل کو بھاتا ہے۔

کیلے

ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیونکہ  کیلے پوٹاشیم کے حصول کا قدرتی ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔کیلے نہ صرف پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی شرح بھی کم ہوتی ہے جو اسے ہائی بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیے ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔

کالی مرچ

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال خون کی شریانیں کھلتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے،  سب سے بڑھ کر یہ کہ  یہ  بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

ادرک

ادرک کا استعمال گاڑھے خون کو پتلا کرتا ہے، ساتھ ہی اس کی مدد سے شریانوں میں خون آسانی سے دوڑتا ہے۔ ادرک انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے مفید ہے، یعنی ناخنوں کی چمک اور نظام ہضم کو درست رکھنے میں بھی نہایت مفید ہے۔

دارچینی

دارچینی بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں کرشماتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتی ہے۔ اس مصالحے کو غذا کے ساتھ ساتھ میٹھی ڈشز اور مشروبات میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے ہر کھانے میں اس کو شامل کرنا آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

جو کا دلیہ

جو کا دلیہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ایک مثالی اور مزیدار انتخاب ہے، یہ غذا فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بلڈپریشر کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اسے مختلف تازہ پھلوں کے ساتھ بھی استعمال کرکے منہ کا ذائقہ دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

پالک

پالک آئرن، فائبر، وٹامن اے اور سی سے بھرپور سبزی ہے، یہ کیلشیئم کے حصول کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے جو کہ بلڈپریشر کی شرح کم کرنے والی غذا کے لیے ایک اہم جز ہے۔ اس لیے ہائی بلڈ پریشر سے بچنا ہے تو اس سبزی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں ۔۔۔

السی کے بیج

السی کے بیجوں کو  فلیکس سیڈ بھی کہا جاتا ہے اور یہ بلڈپریشر کی شرح کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوجاتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے کا کام کرتا ہے۔ پسے ہوئے بیجوں کو صبح کے ناشتے میں دہی یا دلیہ وغیرہ میں شامل کرکے یہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مچھلی

مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے لیے فائدہ مند عنصر ہے۔

نسخہ خاص

ہائی بلڈ پریشر ، ڈپریشن اور ذہنی ٹینشن کے مریض پنجگانہ نماز باجماعت ادا کریں تو ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں،جدید ساینسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وضو کے دوران جب ہم اپنا چہرہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھوتے ہیں، پیروں اور سر کا مسح کرتے ہیں تو ہمارے اندر دوڑنے والے خون کو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔ جس سے ہمیں سکون ملتا ہے۔ اس تسکین سے ہمارا سارا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔ پرسکون اعصاب سے دماغ کو آرام ملتا ہے۔ اعضائے رئیسہ، سر، پھیپھڑے، دل اور جگر وغیرہ کی کارکردگی بحال ہوتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کم ہو کر نارمل ہو جاتا ہے۔ چہرے پر رونق اور ہاتھوں میں رعنائی اور خوبصورتی آ جاتی ہے۔ وضو کرنے سے اعصاب کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے۔ آنکھیں پرکشش ہو جاتی ہیں۔ سستی اور کاہلی دور ہو جاتی ہے۔ آپ کبھی بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کرائیں۔ بلڈ پریشر کم ہو جائے گا۔

اسکے ساتھ رزق حرام سے بھی بچیں‘ کیونکہ رزق حرام تمام بیماریوں‘ مصیبتوں اور پریشانیوں کی جڑ ہے۔ ورزش باقاعدگی سے کریں(یادرہے کہ ورزش کالازمی مطلب کھلاڑیوں کی طرح اچھل کود نہیں بلکہ لمبی سیراورطویل فاصلہ طے کرناجس سے آپ کاجسم گرم اورہلکاساپسینہ آجائے)اور سرخ یعنی بڑے گوشت سے پرہیز کریں ۔ مولا کریم تمام بیماروں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین

No comments:

Post a Comment