This Blog is about all general health related issues in Urdu, Urdu Totkay, Health News in Urdu, health tips, beauty tips & ghareloo totkay, Islamic Knowledge in Urdu
Tuesday, 31 July 2018
Tuesday, 24 July 2018
Tuesday, 17 July 2018
What foods not to eat for breakfast on an empty stomach || Health Tips In Urdu
نہار منہ کھائی جانے والی صحت کیلئے شدید نقصان دہ 7 غذائیں
دنیا بھر
کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ
افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کےا مراض میں مبتلا
ہوسکتے ہیں کیونکہ صبح
اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذا کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن میں ہمیں ایکٹو
رکھنے کے لیے بہت ضروری ہو تی ہے ۔کئی گھنٹوں کی نیند سے جاگنے کے کم از کم دو
گھنٹوں کے بعد
ناشتہ کرنا لینا چاہیے، لیکن ناشتے میں خالی پیٹ ان 7 غذاؤں کو کھانے سے پرہیز
کریں کیونکہ صحت مند غذائی اشیا اور پھل اور سبزیاں ویسے تو صحت کے لیے فائدہ مند
ہیں، لیکن بعض اوقات یہ جسم کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ہماری کھائی جانے والی
غذائیں خالی معدے میں عام حالات کے مقابلے میں مختلف طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں۔
کولڈ ڈرنکس
کولڈ ڈرنکس
تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس
جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ
میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے
اور معدے کے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مصالحے دار پکوان
خالی پیٹ
مصالحے دار کھانا کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ
سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا
ہے۔
ترش پھل
ترش پھلوں
میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہوتا ہے جو اگر خالی پیٹ کھایا جائے تو سینے کی جلن کا
باعث بنتا ہے، جس سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
کچی سبزیاں
کچی سبزیوں
میں امائنو ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود
ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا
جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امرود
امرود میں
خام ریشہ موجود ہوتا ہے، جس کہ نہار منہ کھانے سے بلغم کی جھلی متاثر ہوتی ہے، اس
لیے اسے خالی پیٹ کھانے کا انتخاب درست نہیں۔
مٹھائی یا میٹھے مشروبات
کوشش کریں
کہ صبح جب بھی اٹھیں خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئں صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ میٹھے
مشروب یا میٹھا ئی کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی
بڑھ جاتا ہے۔
ٹماٹر
بعض افراد
نہار منہ ٹماٹر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ
ہوتی ہے، جسے نہار منہ کھایا جائے تو معدے میں تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور
اس تیزابیت سے گیسٹرک السر بھی ہوسکتا ہے۔
ناظرین
اب آپکے
ذہن میں یقیناَ یہ سوال پیدا ہو ا ہوگا کہ اگر یہ سب کچھ نہیں کھانا تو صبح اٹھنے
کے بعد نہار منہ کون سی غذائیں کھانی چاہئیں تو مختصرَا اس کا جواب یہ ہے کہ نہار
منہ آپ دلیہ ، ،انڈے ، تربوز ، خمیر کے بغیر اناج کی روٹی ،میوے ، شہد جئی کا دلیہ ، اور
گندم سیاہ یا تخم گندم کھا سکتے ہیں ۔۔۔ مولا کریم ! ہم سب کو پانچ وقت کی
نماز باجماعت ادا کرنے اور رزق حرام سے
بچنے کی توفیق عطاء فرمائے اور تمام بیماروں
کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین! یا رب العالمین ۔۔
Tuesday, 10 July 2018
Jamun Khane Ke Fayde || Black Plum Benefits
جامن کھانے سے جسم میں کیا ہوتاہے ۔۔۔۔
مالک دو
جہاں نے انسان کے لئے بہت سی نعمتیں پیدا کی ہیں۔ انسان ہر دور میں ان نعمتوں سے فیض
یاب ہوتا رہا ہے۔ یہ نعمتیں اس قدر زیادہ مقدار میں ہیں کہ ان کا شمار ممکن نہیں۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ”تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاﺅ گے“ (القرآن) انہی
نعمتوں میں سے ایک جامن کا پھل بھی ہے۔ آم اور جامن کا چولی
دامن کا ساتھ ہے۔ آم کا سیزن شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد عموماً برسات میں جامن بھی
بازار میں فروخت ہونے لگتا ہے۔ جامن کا مزاج دوسرے درجے میں سرد و خشک ہے۔ جامن میں اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی
ہے اس لئے بچے، بوڑھے، جوان مرد اور خواتین سب کواسے شوق سے کھانا چاہیے۔ ہیلتھ ایم ایزی چینل کی اس ویڈیو میں نہ صرف
جامن کھانے کے فوائدبتائے جائیں گے بلکہ
جامن کا سرکہ بنانے کا طریقہ اور جامن کھانے کا صحیح وقت ،صحیح طریقہ اور
احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی۔۔۔۔
جامن
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ون کی بجائے ذیابیطس ٹائپ
ٹو میں جامن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن اس مرض کی دیگر ادویات کی
بجائے صرف جامن ہی کے استعمال پر انحصار کرنا
مناسب نہیں۔ جامن کے موسم میں نہ صرف
جامن کھائیں بلکہ اس کی گٹھلیاںسائے میں
خشک کر یں اور کوٹ کر سفوف بنائیں۔ صبح و
شام تین ماشہ سفوف پانی کے ساتھ استعمال
کرنے سے انسولین کنٹرول میں رہے گی۔۔۔
شوگر کے
مریض اگر کبھی کبھار آم کھالیں تو اس کے بعد جامن کھانے سے نہ صرف شوگر لیول
اعتدال پر رکھا جاسکتا ہے بلکہ آم کی حدت بھی معتدل ہوجاتی ہے-
جن مریضوں
کا معدہ کمزور ہو انہیں چائیے کہ صبح ناشتے میں ایک پاﺅ جامن کھائیں۔ معدہ مضبوط ہو گا اور
غذاجلد ہضم ہو جائے گی۔ لو لگنے کی صورت میں جامن کھانے سے لو کے اثرات کا خاتمہ
ہوجاتا ہے۔
جامن خونی
بواسیر میں اکسیر کاکام کرتے ہیں۔جامن کے سیزن میں مسلسل اس کا استعمال جاری رکھنے
سے یقینی فائدہ ہوتا ہے۔بواسیر کا درد کم ہوتا ہے اور بیماری میں آرام ملتا ہے۔بواسیر
کا خون بند کرنے کیلئے بیس گرام جامن کے پتے ایک پاؤ دودھ میں رگڑ کر چھان کر
پلانا مفید ہے۔
موسم برسات
میں اسہال' گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے بھی جامن کا سرکہ بہت فائدہ مند ہے
۔ جسکے بنانے کا طریقہ بھی اسی ویڈیو آگے چل کر بتایا جائے گا ۔۔۔
جامن مرد
حضرات کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ یہ مادہ
حیات کو گاڑھا کرتا ہے۔ پیشاب کی جلن میں بھی مفید ہے۔ جامن کی گٹھلیوں کو خشک کرکے ان کو باریک پیس لیں اور یہ
سفوف تین گرام کی مقدار میں صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے تازہ پانی سے بیس یوم
استعمال کرنے سے انشاءاللہ بدخوابی و جریان کامرض جاتا رہے گا۔
خواتین میں
کثرت حیض کو کنٹرول کرنے کیلئے جامن کے پتے سایہ میں خشک کرکے سفوف بنالیں اور
روزانہ صبح نہار منہ ایک چمچ (چائے والا) تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرنا بہت
فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
پھوڑے
پھنسیوں سے محفوظ رہنے کیلئے جامن نہایت مفید ہے۔ چہرے کے داغ دھبے' چھائیاں' جامن
یا جامن کے شربت کے مسلسل استعمال کرنے سے دور ہوجاتی ہیں اور چہرے کی رنگت نکھر
جاتی ہے۔
چہرے کی
شادابی' داغ' دھبے' چھائیاں دور کرنے کیلئے جامن کا بیرونی استعمال بھی کیا جاتا
ہے اس مقصد کیلئے جامن کی گٹھلیوں کو پانی میں رگڑ کر اس کا پیسٹ بنائیں اور چہرے
پر اس کا لیپ کریں۔
جامن کھانے
سے آواز نکھرتی
ہے اور گلاصاف ہو تا ہے۔ رات کو سوتے وقت منہ سے پانی بہنے کی شکایت (بادی کیفیت)جامن
کھانے سے دور ہوتی ہے ۔ اور معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے ۔
جامن کے
استعمال سے خون کا گاڑھاپن اور بڑھتی ہوئی موسمی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے- اسی وجہ
سے یہ خون کے کینسر میں بھی فائدہ مند قرار دیا گیا ہے اپنے سردوخشک مزاج کے سبب
جسم کی فالتو رطوبات
کو جذب کر تا ہے جگر اور تلی کے ورم میں اچھے اثرات ظاہر کر تا ہے-
جامن کے
کیمیائی تجزیہ کے مطابق اس میں فولاد بھی پایا جاتا ہے اس طرح خون کی کمی والے
حضرات کے لئے بھی مفید ہے ۔
جامن وٹامن
(حیاتین ج)کا قدرتی خزانہ ہے اس لئے جن لوگوں کو وٹامن سی کے کمی کے نتیجہ میں
مسوڑھوں سے خون آتا ہے اُن کے لیے بہت مفید ہے ۔۔۔جامن کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس
کے پتوں سے بھی استفادہ کریں کیوں کہ جامن کے پتے اور درخت بھی کام آتے ہیں
مسوڑھوں سے خون آنے کی صورت میں جامن کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر تھوڑا سا نمک
ملا کر غر غرے کرنابہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔
اسی طرح جامن کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے بھی یہی فوائد ملیں گے۔ منہ کے چھالوں
میں بغیر نمک جامن کا استعمال مفید ہے۔ اگر
منہ پک جائے تو جامن کے نرم پتے ایک پاؤ لے کر ایک کلو پانی میں جوش دیں اور ٹھنڈا
کرکے چھان لیں ۔۔ اس پانی سے کلیاں کرنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔
جامن کا
سرکہ مندرجہ ذیل طریقے سے بنایا جا سکتا ہے:
جامن کا رس
حسب ضرورت نکال کر مٹی کے گھڑے میں ڈال کر اچھی طرح بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں
-اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی رائی بھی ڈال دیں دو ماہ بعد گھڑے میں جو کچھ ہو چھان
لیں جامن کا سرکہ تیار ہے- جامن کا یہ سرکہ معدے اور آنتوں کو طاقت دیتا ہے اس سے
نہ صرف نظام ہضم صحیح رہتا ہے بلکہ غذا بھی جلد ہضم ہوتی ہے ۔ بھوک لگاتاہے، گرمی
دور کرتاہے، خون کا جوش اور تیزابیت دور کرتاہے۔ گرم مزاج والوں کیلئے ایک عمدہ
تحفہ ہے۔ معدہ
اور آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ۔۔جامن کے سرکے میں چینی ملا کر سکنجبین
بنائیں اور صبح وشام استعمال کریں۔
جامن کا
سرکہ کھانے اور ورم پر لگانے سے تلی کے ورم میں فائدہ ہوتا ہے-
جامن کی
گٹھلی کو سایہ میں خشک کر کے اس کا سفوف بنا لیں۔ تین ماشہ یہ سفوف دہی کے ساتھ دن
میں تین بار استعمال کرنے سے ہر قسم کی پیچس دور ہو جاتی ہے۔آنکھوں سے پانی آتا ہو
یا موتیا اتر رہا ہو تو جامن کی گٹھلی خشک کر کے باریک پیس کر تین تین ماشہ صبح و
شام پانی کے ساتھ کھلائیں اور جامن کی گٹھلی برابر وزن شہد میں پیس کر سرمچو سے
صبح و شام آنکھوں میں ڈالا کریں۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب موتیا اترنا شروع ہوتا ہے تو
پھر رکتا نہیں۔ یہ آسان سی دوائی لوگوں کے اس خیال کو غلط ثابت کر دے گی۔ جامن کی
گٹھلیوں کو خشک کر کے باریک پیس کر شہد ملا کر بڑی بڑی گولیاں بنا کر رکھیں۔ یہ گولیاں
منہ میں رکھ کر چوسنے سے بیٹھا ہوا گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور آواز کا بھاری پن ٹھیک
ہو جاتا ہے۔ اگر دیر تک استعمال کی جائے تو دیر سے بگڑی ہوئی آواز بھی ٹھیک ہو جاتی
ہے۔ زیادہ بولنے اور گانے والوں کے لئے یہ ایک عجیب فائدہ مند چیز ہے۔.0
جامن کھانے کا صحیح وقت ،طریقہ اور احتیاطی تدابیر
جامن کی
مقدار خوراک ایک پائو سے 3پائو تک ہے۔ اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ خراب ہوسکتاہے۔
قبض کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔ گویا ہر چیز کی طرح جامن کھانے میں بھی اعتدال ضروری
ہے۔ جامن کھانے کاصحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور سیاہ مرچ کے ساتھ کھایا جائے اور ہمیشہ
کھانے کے بعد کھائیں، خالی پیٹ کھانے سے پیٹ میں درد ہوتاہے۔ اسی طرح بہت
زیادہ کھانے سے قبض بھی ہوسکتی ہے ۔۔جامن کھاکر پانی پینا بھی صحت کیلئے مضر ہے لہٰذا جامن
کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کریں۔حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ
پلانے والی مائیں جامن کھانے سے پرہیز کریں ۔۔
Monday, 9 July 2018
Monday, 2 July 2018
Foods That Lower Blood Pressure Quickly
بلڈپریشر سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں
ہائی بلڈ
پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار
کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے ۔ جب
کبھی بھی آپ کے گھرانے کا کوئی عمر رسیدہ شخص آپ سے کہے کہ آپ ان کا بلڈ پریشر
بڑھا رہے ہیں تو تین میں سے ایک امکان ہے کہ وہ سچ کہہ رہے ہیں اور یہ صرف ڈرامہ
نہیں ہے۔ کیونکہ تحقیق کے مطابق تمام بالغ افراد میں سے 20 فیصد ہائی بلڈپریشر کے
مریض ہوتے ہیں اور روز بروز اس شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کے دور میں 65 سال سے
کم عمر میں ہونے والی اموات کا چالیس فیصد ہائی بلڈپریشر کے تباہ کن اثرات کا نتیجہ
ہے۔ اسی طرح دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک فرد ہائی بلڈپریشر کا مریض ہے لیکن ان میں سے ایک
تہائی افراد کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ بلڈ پریشر کے مریض ہیں ۔۔۔
اس مرض کے
شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم
ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی
قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔
ہیلتھ ایم ایزی کی اس ویڈیو میں ایسی ہی چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اور ویڈیو کے آخر میں بلڈ پریشر کے لیے نہایت ہی موثر اور آزمودہ نسخہ بھی شئیر کروں گا جس سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ اور بھی کئی بیماریوں سے نجات مل جائے گی ۔۔۔
لہسن
لہسن شریانوں
کی سختی کا علاج کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک
پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول
اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے
کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ
کھانے میں لہسن کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔۔
دہی
دہی
کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے جس کی کمی ہائی بلڈپریشر کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔ دہی میں
نمکیات کی مقدار بھی کم ہوتی ہے اور دن بھر میں تین بار چھ اونس دہی کا استعمال
فشار خون کی شرح کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کا مزہ بھی ہر
ایک کے دل کو بھاتا ہے۔
کیلے
ہائی بلڈ
پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے
کیونکہ کیلے پوٹاشیم کے حصول کا قدرتی
ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو
کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔کیلے نہ صرف پوٹاشیم
سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی شرح بھی کم ہوتی ہے جو اسے ہائی
بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیے ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔
کالی مرچ
کالی مرچ میں
اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال
خون کی شریانیں کھلتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی
ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ
بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
ادرک
ادرک کا
استعمال گاڑھے خون کو پتلا کرتا ہے، ساتھ ہی اس کی مدد سے شریانوں میں خون آسانی
سے دوڑتا ہے۔ ادرک انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے مفید ہے، یعنی ناخنوں کی چمک
اور نظام ہضم کو درست رکھنے میں بھی نہایت مفید ہے۔
دارچینی
دارچینی
بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں کرشماتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس
کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتی ہے۔ اس مصالحے کو غذا کے ساتھ ساتھ
میٹھی ڈشز اور مشروبات میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے ہر کھانے میں اس کو
شامل کرنا آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
جو کا دلیہ
جو کا دلیہ
بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ایک مثالی اور مزیدار انتخاب ہے، یہ غذا فائبر سے
بھرپور ہوتی ہے جو کہ بلڈپریشر کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس سے
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اسے مختلف تازہ پھلوں کے ساتھ بھی استعمال کرکے منہ کا
ذائقہ دوبالا کیا جاسکتا ہے۔
پالک
پالک آئرن،
فائبر، وٹامن اے اور سی سے بھرپور سبزی ہے، یہ کیلشیئم کے حصول کے لیے بھی اچھا
ذریعہ ہے جو کہ بلڈپریشر کی شرح کم کرنے والی غذا کے لیے ایک اہم جز ہے۔ اس لیے
ہائی بلڈ پریشر سے بچنا ہے تو اس سبزی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں ۔۔۔
السی کے بیج
السی کے بیجوں کو فلیکس سیڈ بھی کہا جاتا ہے اور یہ بلڈپریشر کی
شرح کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے
بھرپور ہوجاتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے کا کام کرتا ہے۔ پسے ہوئے بیجوں
کو صبح کے ناشتے میں دہی یا دلیہ وغیرہ میں شامل کرکے یہ فوائد حاصل کیے جاسکتے
ہیں۔
مچھلی
مچھلی
پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر
کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا
فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے
لیے فائدہ مند عنصر ہے۔
نسخہ خاص
ہائی بلڈ
پریشر ، ڈپریشن اور ذہنی ٹینشن کے مریض پنجگانہ نماز باجماعت ادا کریں تو ان بیماریوں
سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں،جدید
ساینسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وضو کے دوران جب ہم اپنا چہرہ اور کہنیوں تک
ہاتھ دھوتے ہیں، پیروں اور سر کا مسح کرتے ہیں تو ہمارے اندر دوڑنے والے خون کو ایک
نئی زندگی ملتی ہے۔ جس سے ہمیں سکون ملتا ہے۔ اس تسکین سے ہمارا سارا اعصابی نظام
متاثر ہوتا ہے۔ پرسکون اعصاب سے دماغ کو آرام ملتا ہے۔ اعضائے رئیسہ، سر، پھیپھڑے،
دل اور جگر وغیرہ کی کارکردگی بحال ہوتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کم ہو کر نارمل ہو
جاتا ہے۔ چہرے پر رونق اور ہاتھوں میں رعنائی اور خوبصورتی آ جاتی ہے۔ وضو کرنے سے
اعصاب کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے۔ آنکھیں پرکشش ہو جاتی ہیں۔ سستی اور کاہلی دور
ہو جاتی ہے۔ آپ کبھی بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کرائیں۔
بلڈ پریشر کم ہو جائے گا۔
اسکے ساتھ رزق
حرام سے بھی بچیں‘ کیونکہ رزق حرام تمام بیماریوں‘ مصیبتوں اور پریشانیوں کی جڑ
ہے۔ ورزش
باقاعدگی سے کریں(یادرہے کہ ورزش کالازمی مطلب کھلاڑیوں کی طرح اچھل کود نہیں بلکہ
لمبی سیراورطویل فاصلہ طے کرناجس سے آپ کاجسم گرم اورہلکاساپسینہ آجائے)اور سرخ
یعنی بڑے گوشت سے پرہیز کریں ۔ مولا
کریم تمام بیماروں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین
Subscribe to:
Posts (Atom)