Friday, 23 November 2018

Sabudana, Sago Pearls benefits for babies, birth defects, pregnancy, muscle growth, bone health

بچپن میں جب کبھی بیمار ہوجاتے  ، خاص طور پر بخار یا ٹائیفائیڈ ہوتا تو ڈاکٹر صاحب کی کڑوی کسیلی دوائوں اور انجکشن کے ساتھ ساتھ پرہیز کی ھدایت بھی ملتی تھی۔ ڈاکٹر صاحب کہتے کہ ان کو ہلکی غذا دیجئے۔ والد صاحب یا والدہ محترمہ پوچھتیں کہ ہلکی غذا میں کیا دیا جائے تو اکثر ڈاکٹر صاحب کہتے کہ چائے بسکٹ، ساگو دانہ، دلیہ دودھ ڈال کر یا پھر مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال دو حصے اور چاول ایک حصہ ہو۔ باقی تمام اشیا تو عام ہوتیں مگر ہم ہمیشہ ساگو دانہ کے بارے میں سوچتے کہ یہ کیا چیز ہے اور کہاں سے نکلتی ہے کیونکہ یہی ایک چیز صرف اس وقت بطور غذا دی جاتی تھی تو آئیے پہلے دیکھتے ہیں کہ یہ ساگو دانہ آخر ہے کیا چیز!!!

ساگو دانہ ایک پام نما درخت جس کو کہ ساگو پام کہا جاتا ہے کے تنے کے درمیانی حصے سے نکالا جاتا ہے۔یہ سفید اور گول چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں جنہیں ہندی میں سابو دانہ بھی کہتے ہیں ۔عام طور پر ساگو دانہ پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے-  

آئیے ہیلتھ ایم ایزی چینل کی اس ویڈیو میں جانتے ہیں کہ ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ یا آپکے بچوں ، حاملہ خواتین اور کمزور یا بزرگ افراد کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

No comments:

Post a Comment