تربوز کے بیج میں چھپا غذائیت کا خزانہ
کچھ پھلوں
کا تصور ہی موسم گرماکی یاد دلادیتا ہےاور یاد بھی ایسی جو گرمی کی تپتی دھوپ کے
باوجودچہرے پر خوشی بکھیر دے ۔تربوز گرمیوں کا بہترین پھل ہے۔ یہ پھل غذائیت سے
بھرپور اور گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس میں ہر وہ غذائیت موجود ہوتی ہے، جو گرمیوں میں معدے کو صحت مند رکھنے کے لیے
ضروری ہوتی ہے۔
شدید گرمی
کے موسم میں ماہ صیام کی آمد سے عموماً مسلمان روزے کی حالت میں سخت پیاس سے خوف
زدہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں تربوز جیسی نعمت خداوندی روزہ داروں کو سخت پیاس سے بچانے
میں مدد دے سکتی ہے۔ اگرآپ سحری میں باقاعدگی کے ساتھ تربوز کا استعمال کرتے ہیں
تو آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے میں تربوز غیرمعمولی معاون ثابت ہو سکتا
ہے۔ اس طرح آپ کو پیاس کا احساس کم ہو گا اور روزہ بھی سہولت کے ساتھ پایہ تکمیل
کو پہنچ جائے گا۔ لیکن خیال رہے کہ تربوز کھانے کے بعد پانی نہیں پینا ورنہ ہیضہ
بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
ہیلتھ ایم ایزی یوٹیوب چینل کی طرف سے تربوز کے فوائد کے حوالے سے ایک تفصیلی ویڈیو پہلے ہی آپ کے ساتھ شئیر کی جاچکی ہے اور ہماری آج کی ویڈیو تربوز نہیں تربوز کے بیج کے فوائد کے حوالے سے ہے کیونکہ تربوز تو ہم سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن اکثر لوگ تربوز میں موجود بیج کو پسند نہیں کرتے، لوگ اس کو فضول جان کے پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ تربوز کے بیج کی افادیت سے واقف نہیں ہوتے، اسی لیے تو وہ ان کو پھینک دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ تربوز کے بیج کتنے فائدہ مند ہیں۔اور ان کو کیسے استعمال کیا جائے ۔۔ ویڈیو کے آخر میں آپکو تربوز کے بیجوں کی چائے بنانے کی ترکیب اور طریقہ استعمال بھی بتائیں گے ۔۔۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فائدے جاننے کے بعدآپ تربوز کے بیج ہرگز نہیں پھینکیں گے
٭ گردوں کو صحت مند بنائے
تربوز کے بیجوں
سے گردے بھی صحت مند رہتے ہیں،گردوں کو صاف رکھنے کے لیے تربوز کے بیجوں کی چائے
بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ تربوز کی چائے آپ پورے ہفتے کے لیے ایک بار بنا کر رکھ لیں
اور ہفتے میں تین بار پئیں ،لیکن پینے سے پہلے اسے گرم ضرور کرلیں۔چائے بنانے کا
طریقہ ویڈیو کے اینڈ میں بتایا جائے گا۔۔۔
٭ دل کو صحت مند بنائیں اور فالج سے بچائیں
تربوز کے بیج
ان لوگوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں جو ہائی بلڈ پریشر سے دوچار ہیں،چونکہ تربوز
کے بیج میگنیشم سے مالامال ہوتے ہیں،لہذا ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کےلیے
اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیج میں مونو ان سیچوریٹڈ چکنائی اور
پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے یاد رہے کہ چکنائی کی یہ
اقسام کولیسٹرول
اور خون کی نالیوں کی سوزش کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ اسطرح ان بیجوں میں موجود
گڈ فیٹس اور آمینو ایسڈ نہ صرف ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں بلکہ فالج
سے بچنے کے لئے بھی طاقت فراہم کرتے ہیں۔
٭ پروٹین اور منرلز کا خزانہ
ایک اونس (یعنی
تقریباً ایک کپ کے آٹھواں حصہ) تربوز کے بیج میں 10 گرام پروٹین پائی جاتی ہے جبکہ
اس کے برعکس باداموں کی اتنی ہی مقدار میں صرف چھ گرام پروٹین پائی جاتی ہے۔اس کے
ساتھ ساتھ اس میں وٹامنز اور منرلز بھی شامل ہوتے ہیں۔ تربوز کے بیجوں میں پوٹاشیم
، میگنیشیم، زنک ، آئرن ، فاسفورس اور کاپر بھی موجود ہوتا ہے۔
٭ بلڈ پریشر اور شوگرکے مریضوں کے لیے ایک تحفہ
امریکہ کے
قومی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق میگنیشیم بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح میں بہترین
اثر کرتاہے۔چار گرام تربوز کے بیجوں میں اکیس ملی گرام مینگینشیم پایاجاتاہے۔اسی
لیے تو تربوز کے بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ اگر ذیابیطس
کے مریض مٹھی بھر تربوز کے بیج پانی میں ابال لیں اور پھر ان بیجوں کے پانی کو
چائے کے طور پر پی لیں تو اس سے انکو شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔۔۔۔
٭ معدے کے مسائل کا بہترین حل
ماہرین
غذائیت کے مطابق تربوز کے بیج میں ایسے اجزا پائے جاتے ہے جو اندرونی زخموں کو دور
کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ ایسے افراد جن کی خوراک کی نالی اور معدے میں زخم ہو انھیں
تربوز بیج سمیت کھانا چاھیے۔ اس کے علاوہ اگر تربوز کے بیج علیحدہ سے پیس کر اور
دودھ کے ساتھ کھائے جائیں تو یہ بھی السر، معدے کے زخموں،سینے کی جلن اورگیس کے مریضوں
کیلئے بہت مفید ہے۔
٭ جلد کے لیے بہترین
تربوز کے
بیج آپ کی جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ تربوز کےبیجوں میں اینٹی ایجنگ
خصوصیات پائی جاتی ہیں خاص طور پر ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور آئل آپکی جلد کو
جوان بناتاہے۔ تربورز کے بیج آپ کی جلد
بہت چمکدار اور صحت مند بنا دیتے ہیں۔
٭ بال اورناخنوں کو صحت مند بنائیں
جیسا کہ آپ
کوپہلے بھی بتایا گیا ہے کہ تربوز کے بیجوں میں پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے
، جوکہ آپ کے بالوں اور ناخنوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے ۔ یہ بیج آپ کے بالوں اور
ناخنوں کو ٹوٹنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ تربوز کے بیجوں کو بھون کے کھائیں گے تو اس
سے آپ کے بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے۔
٭ تربوز کے بیجوں کی چائے بنانے کی ترکیب:
پیشاب آور
اثرات میں اضافہ کے لئے تربوز کے بیجوں کی چائے بھی تیار کی جاسکتی ہےجس کا طریقہ
یہ ہے
۱۔دوکھانے
کے چمچ تربوز کے بیج کوٹ لیں یا فوڈ پروسیسر میں پیس لیں۔
۲۔ایک
لیٹر پانی میں د س منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔
۳۔اور
پھر نیم گرم چائے پورے دن میں وقفے وقفے سے پی لیں۔
یہ چائے
خاص طور پر ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو معدے یا عمل انہضام کے مسائل سے دوچار ہیں۔اسکے
ساتھ ساتھ جو لوگ پیشاب کی نالی کی بیماریوں یا گردوں کے مسائل کا شکار ہیں یہ چائے ان لوگوں کے لئے بھی بہت فائدہ
مندہے۔
اب اگلی
دفعہ جب بھی آپ تربوز کھائیں تو اسے بیجوں سمیت کھائیں یا بیج نہیں کھاسکتے تو
اسکے بیج دھوکر ،سکھاکر سنبھال کررکھ لیں۔تربوز کے بیج میں پروٹین وافر مقدار میں
پایاجاتاہے۔خاص طور پر جو لوگ علیحدہ سے پروٹین نہیں لے پاتے تو وہ ان بیجوں کے ذریعے
پروٹین کی صحیح مقدار لے سکتے ہیں۔